سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا پارٹی کارکنوں کے نام پیغام، تیاریوں کے لئے محنت پر شاباش

پاکستان کی کامیابی اتحاد اور اشتراک عمل میں ہے، شہباز شریف

خطے اور دنیا میں ابھرتے سنگین بحرانوں میں پاکستان کا اتحاد اور معاشی مضبوطی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، شہباز شریف

21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کے اتحاد اور معاشی مظبوطی کی طرف اہم قدم ثابت ہوگی، شہباز شریف

بحرانوں سے نکالنے اور عوام کی توقعات کو ہمیشہ نواز شریف نے تاریخی کردار ادا کیا، شہباز شریف

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک بار پھر یہ تاریخ اور اپنی سنہری روایت دوہرائیں گے، اور عوام کو مشکل سے نکالیں گے ،شہباز شریف

ان شاءاللہ پوری کوشش کریں گے، نوازشریف کی قیادت میں سب ٹھیک کریں گے، شہباز شریف

نواز شریف کی قیادت میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بچایا ہے، اللہ تعالیٰ کے کرم سے پھر ایسا ہی ہوگا، شہباز شریف

مرد، خواتین اور نوجوان کارکنوں کا جذبہ، لگن اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی مثالی ہے، شہباز شریف

یہ فیصلہ کن مرحلہ بھی ماضی کی روایتی ہمت اور قوت سے عبور کرنا ہے، شہباز شریف

پاکستان کی کامیابی کی ٹیم آپ ہیں، آپ کی دن رات کی محنت رنگ لائے گی، ان شاءاللہ، شہباز شریف

آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، شہباز شریف

21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا، ان شاءاللہ، شہباز شریف

نواز شریف کی قیادت میں ملک گیر انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے، شہباز شریف