سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگی صورتحال پر اظہار تشویش

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تازہ صورتحال مشرق وسطی اور پوری دنیا کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے

پائیدار امن کے لئے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا

اقوام متحدہ اور عالمی برادری انسانی جانوں کے نقصان اور کشیدگی بڑھنے سے روکنے میں کردار ادا کرے

مشرق وسطیٰ میں صورتحال کی خرابی کی بنیاد اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ ہے

او آئی سی کے پلیٹ فارم کو متحرک کیا جائے تاکہ امن اور اس نازک مسئلے کے حل کی راہ ہموار ہو

پاکستان مظلوم فسلطینیوں کے حق خودارادیت کا حامی ہے

پاکستان متحد اور بیت المقدس دارالحکومت کا حامل فلسطین چاہتا ہے

فلسطین کی آزادی اور ایک خودمختار ریاست کا قیام ہی پائیدار امن قائم کرسکتا ہے