پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لاہور کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے

اجلاس پارٹی کے مرکزی دفتر 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا

اجلاس میں قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا

اجلاس میں قائد نواز شریف کے فقید المثال استقبال سے متعلق مشاورت ہو گی

اجلاس میں مجموعی قومی صورتحال پر بھی غور ہو گا