سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی انقرہ میں دہشت گردحملے کی شدید مذمت

ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں

اللہ تعالی کا شکر ہے کہ کوئی بڑاجانی نقصان نہیں ہوا

دہشت گرد انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں

دہشت گردوں کے ہینڈلرز اور فنانسرز کے خلاف پوری دنیا کو مل کرفیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا

اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل دہشت گردی کے تدارک اور ان کے ہینڈلرز کے خلاف کارروائی پر غور کرے

بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے کون ہے

او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اسلامی دنیا کو اس عفریت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے

دہشت گردی ، خود کش حملوں میں ایک خاص پیٹرن نظر آرہا ہے

کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل مسئلے کی سنگینی اور دہشت گردی کی سرپرستی کا ایک اور ثبوت ہے

شہبازشریف کی زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی اور جلد صحت یابی کی دعا