سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی چترال میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

پاک فوج کے دلیر جوانوں نے چترال میں 12 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور اس مٹی کے 4 بیٹے اس ملک کی حفاظت کرتے ہوئے آج شہید ہوگئے

ہماری افواج کے ان شیر دل جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں

اللہ تعالیٰ ان شہداء کے گھر والوں اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے اور میرے وطن کو دہشت گرد عناصر سے پاک فرمائے۔ آمین

مادر وطن کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قوم کے بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں

دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان کے جہاد میں پوری پاکستانی قوم اپنے بیٹوں کے ساتھ ہے

پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے

سابق وزیراعظم کی شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا