سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا یوم دفاع پاکستان پر شہدا اور غازیوں کو سلام

جنگ ستمبر عوام اور فوج کے دفاع وطن کے لئے ایک جان ہوکر لڑنے کی سنہری تاریخ کا یادگار دن ہے

یہ وہی دن ہے جب پاکستان کے شیر دلیر عوام اور افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو دھول چٹا دی تھی

پاکستان کی فضائیہ، بحریہ اور بری افواج نے جنگ ستمبر میں اپنی بے مثال شجاعت، بہادری اور پیشہ ورانہ لیاقت ومہارت کا لوہا منوایا

آج کے دن قوم شہداء کو خصوصی سلام عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کرکے ارض پاک کی بقاء اور سلامتی کو یقینی بنایا

جب دشمن نے للکارا تھا تو پوری قوم ہر طرح کی تقسیم مٹا کر ایک ہو گئی تھی، آج ایک بار پھر اسی طرح پاکستان کے لئے ایک ہونے کی ضرورت ہے

9 مئی جیسے یوم سیاہ افواج پاکستان اور عوام کے مقدس رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش تھی جو قوم نے ناکام بنا دی

جنگ ستمبر سبق ہے کہ قوم کا اتحاد، مظبوط فوج اور معاشی ترقی ہی ہماری بقاء کا راستہ ہے

آج ایک بار پھر جنگ ستمبر کے جذبے، اتحاد اور عزم کی ضرورت ہے

جنگ ستمبر کے جذبے، اتحاد اور عزم سے پاکستان کے دفاع، ترقی اور معاشی خوشحالی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے

اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین