مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی عہدیداروں نے چیف آرگنائزر سے تنظیمی امور پر بات چیت کی
ملاقات میں شعبہ خواتین کے تنظیمی ڈھانچے اور سرگرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیاگیا
پارٹی کے شعبہ خواتین نے سیاسی وجماعتی تاریخ میں ہمیشہ ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے، مریم نوازشریف
شعبہ خواتین نے ہر سیاسی معرکے میں بہادری، نظریاتی وابستگی اور جرات کا بے مثال مظاہرہ کیا، مریم نوازشریف
خواتین اور نوجوانوں کو سیاست کا ہراول دستہ بنادیا ہے، مریم نوازشریف
قائد نوازشریف نے ہر دور حکومت میں خواتین اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دئیے، مریم نوازشریف
2013 سے 2018 کا وزیراعظم نوازشریف کا دور کم ترین مہنگائی اور تیز ترین ترقی کا دور تھا، مریم نوازشریف
پاکستان سے غربت اور مہنگائی کے اندھیرے اسی طرح ختم کریں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی، مریم نوازشریف
نوازشریف کے ہوتے ہوئے قوم کو مایوس اور ناامید ہونے کی ضرورت نہیں، مریم نوازشریف
مہنگائی چار سال کے پراجیکٹ عمران کی وجہ سے ہوئی ، مریم نوازشریف
لاڈلے کی خاطر نوازشریف کو نااہل نہ کیاجاتا تو آج مہنگائی نہیں پاکستان میں خوش حالی ہوتی، مریم نوازشریف
قوم آج سوال پوچھے کہ نوازشریف کو اقتدار سے الگ کرکے قوم کو مہنگائی کی سزا کیوں دی ؟ مریم نوازشریف
مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے عوام کی آنکھوں میں آنسو لانے والے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا، مریم نوازشریف
عوام کو مہنگائی سے پھر نجات دلائیں گے،ان شاءاللہ، مریم نوازشریف
مہنگائی سے نکلنے والے قوم کے آنسوﺅں کو خوش حالی کی ہواﺅں سے پونچھیں گے، مریم نوازشریف
شعبہ خواتین کی عہدیداروں نے خواتین کو نیا اعتماد اور نئے مواقع دینے پر مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا
پارٹی اور قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے، شعبہ خواتین کی عہدیداروں کا اظہار خیال