انتخابی عمل پر مشاورت کے لئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو باضابطہ دعوت دی ہے
الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 25 اگست کی صبح گیارہ بجے الیکشن کمشن آنے کی دعوت دی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 7 رکنی پارٹی وفد تشکیل دے دیا ہے
وفد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، سینیٹر اعظم نزیر تارڑ، زاہد حامد، صدر پنجاب رانا ثنااللہ خاں، خواجہ سعد رفیق، خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ پر مشتمل ہے