پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات

مریم نوازشریف اور کینیڈین ہائی کمشنر لیزلی سکینلون (Lesli Scanlon) نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا مریم نوازشریف نے آمد پر کینیڈین ہائی کمشنر کا خیرمقدم کیا پاکستان اور کینیڈا کے درمیان جمہوریت سمیت مختلف شعبوں میں بہترین دوطرفہ تعلقات استوار ہیں، مریم نوازشریف کینیڈا میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنارہے ہیں، مریم نوازشریف وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق اور سہولیات کے لئے جامع پیکج دیا ہے، مریم نواز شریف بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق مسائل حل کرنے کے لئے خصوصی عدالتیں بنا رہے ہیں، مریم نواز شریف موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جامع قانون سازی کی ہے، مریم نواز شریف پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، مریم نوازشریف پاکستان اور کینیڈا کے درمیان عالمی فورمز پر تعاون عالمی امور کے حوالے سے اہم ہے