وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پہ ردِ عمل

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پہ ردِ عمل

اقتدار میں ملک کی بدنامی کرائی اور اقتدار سے باہر بھی ہر اعمال اور حرکت سے ملک کی بدنامی ہی کرائی

سعودی عرب کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر ، سائیفر کا جھوٹ گھڑ کر ملک کی بدنامی کرائی

اقتدار سے نکل کر قومی اداروں، شہداء کی یادگاروں پر حملے کرکے ملک کی بدنامی کرائی

9 مئی کے جرم کی مذمت کافی نہیں، اعتراف جرم کرو، زمہ داری قبول کرو

مذمت سے 9 مئی کا جرم چھپ سکتا ہے اور نہ ہی مجرم

تسلیم کرو کہ 9 مئی کی کھلی دہشت گردی اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے تم ماسٹر مائنڈ تھے اور تم نے منصوبہ بندی کی

تسلیم کرو کہ تم نے ہسپتال سکول مساجد ایمبولنس اور کور کمانڈر کا گھر جلانے کی منصوبہ بندی کی

مذمت نہ کریں دہشت گردی کے مرکز زمان پارک میں چھپے دہشت گرد قانون کے حوالے کریں

پولیس پر پڑول بم، گولیاں اور پتھر برسانے والا صرف مذمت کر کے جان نہیں چھڑا سکتا

ریاست پہ حملہ کرنے والوں کو سزا دینا، دنیا میں کہیں بھی کسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں

ہسپتال ، سکول ، مریضوں پہ حملے کر کے ایمبولنس، بے زبان جانوروں کو زندہ جلانا انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں

ان وحشیوں کو سزا دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں

فاشسٹ کے ہاتھوں بہو بیٹیوں بہنوں کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی

طیبہ گل کو اغوا کرکے وزیراعظم ہاؤس میں قید رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی

صحافیوں کو سچ بولنے پر قید کرنا ، گولیاں مارنا ، اغوا کرنا پسلیاں اور ناک کی ہڈیاں توڑنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی

ہزارہ کے مظلوم شہدا کے لواحقین کو “جنازوں سے بلیک نہیں ہوں گا” کہنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی