وزیراعظم شہباز شریف کی برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی رسم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی دولت مشترکہ تنظیم کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات

دونوں قائدین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، تعاون کے فروغ کے حوالے سے نئے امکانات پر گفتگو کی

وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے مقاصد کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا

وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح کی ملاقات

دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی سطح پر تعاون کے امور پر بات چیت کی

وزیراعظم شہباز شریف اور زیمبیا کے صدر ہیکیندی ہیچیلما کی ملاقات

دونوں راہنماؤں نے تجارت، معاشی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے اور وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا

وزیراعظم شہباز شریف سے ماریشس کے صدر پرتھوی راج سنگھ روپن کی بھی ملاقات

دونوں قائدین کا مستقبل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف سے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی ملاقات

دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی تعاون کے حوالے سے جائزہ لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے عوام اور حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کا سری لنکا کے عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار