پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کی زیرصدارت جائزہ اجلاس 

اجلاس میں پنجاب بھر میں یوتھ اور خواتین ونگز کی جاری مہم کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں کیوآر کوڈ کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کی پارٹی میں شمولیت کے عمل کی پیش رفت پر غور ہوا

مریم نوازشریف کا پنجاب بھر میں نوجوانوں اور خواتین کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے عمل پراطمینان کا اظہار

مریم نواز شریف کا رجسٹریشن میں بھرپور شرکت پر خواتین اور نوجوانوں کا شکریہ

نوجوان اور خواتین معاشرے میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے طبقات ہیں، مریم نواز شریف

نوجوان اور خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت بڑی تبدیلی لاسکتی ہے، مریم نوازشریف

نوجوان اور خواتین آبادی کو اپنے بہتر مستقبل کے لئے درست سیاسی فیصلے کرنے ہوں گے، مریم نوازشریف

نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا مقصد اُن کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، مریم نوازشریف

نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی منظم سازش ناکام بنائیں گے، مریم نوازشریف

نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں، انہیں قوم کا معمار، بااختیار بنائیں گے، مریم نوازشریف

نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف کرنے کی فارن فنڈڈ مہم چلائی جارہی ہے، مریم نوازشریف

خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت سے استحصال کا خاتمہ ہوگا، مریم نوازشریف

مریم نواز شریف نے تمام یوتھ کوآرڈینیٹرز کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا

مریم نواز شریف نے عاشق حسین، اور حنابٹ کی کارکردگی کی تعریف کی