پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمانوں کے اجلاس میں اہم فیصلے

نوازشریف کے خلاف غیر منصفانہ اور انتقامی فیصلے اور گواہیاں عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

عمران خان اور سہولت کاروں کے بارے میں تمام حقائق عوام کے سامنے لانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی

سہولت کاروں اور ان کے آلہ کار عمران خان کی کرپشن، بدعنوانیوں اور لوٹ مار کے حقائق لگی لپٹی رکھے بغیر سامنے لائیں ، اجلاس میں اتفاق

کسی رو عایت کے بغیر سچ قوم کو بتایا جائے، کرداروں اور ان کے کرتوت سامنے لائے جائیں، اجلاس میں اتفاق

عمران خان پاکستان کا ماضی بن چکا ہے، مریم نواز

اب پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے، مریم نواز

اجلاس میں پارٹی موقف اور اس کے بیان کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں پارٹی پالیسیوں کے حوالے سے حقائق عوام تک پہنچانے پر غور کیا گیا

گزشتہ چار سال میں کیسے ملک تباہ ہوا، عوام کو بتایا جائے، مسلم لیگ (ن) پارٹی ترجمانوں کا اجلاس

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مندوخیل کا آج کا فیصلہ بینچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیے کی جیت ہے، مریم نواز

بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ متصور ہوگا؟

عمران خان اپنے کرپشن مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، مریم نواز

ٹیرین، فارن فنڈنگ، توشہ خانہ مقدمات میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، مریم نواز

عدلیہ میں عمران خان کے سہولت کاروں کو پوری قوت سے بے نقاب کریں، مریم نواز شریف

نوازشریف کے مقدمے میں آئین اور قانون کی پامالی کو بے نقاب کیا جائے گا، مریم نواز

اگر انصاف ہے تو نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی جتنی شہادتیں آ رہی ہیں ابھی تک ترازو کے پلڑے برابر ہو جانے چاہئیں تھے، مریم نواز

گزشتہ چار سال میں معیشت تباہ، عوام غریب ہوئے، مریم نواز کا اجلاس سے خطاب

چار سال میں ایک کروڑ نوکری میں سے ایک نوکری اور 50 لاکھ گھروں میں سے ایک گھر عوام کو نہیں دیا

10 نمبریوں کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ لوٹ مار کریں

10 نکاتی ایجنڈا نہیں 10 جھوٹ بولے ہیں، مریم نواز

یہ جھوٹ کا ایجنڈا ہے جسے نئے نام سے پھر دوہرایا جا رہا ہے، مریم نواز

90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے بجائے پاکستان میں کرپشن 14 درجے مزید بڑھ گئی تھی