مسلم لیگ ن، پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان کی پارٹی کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ تنظیموں کو ہدایت

تمام علاقائی تنظیمیں صوبائی حلقوں میں بہترین، قابل اور عوام دوست امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کو یقینی بنائیں، رانا ثنااللہ خان

کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی 15 مارچ سے پارلیمانی بورڈ موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا، رانا ثنااللہ خان

پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اپنی درخواستیں پارٹی آفس میں جمع کرائیں، رانا ثنا اللہ خان

تمام علاقائی تنظیمیں عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنائیں، رانا ثنااللہ خان

مقبول جماعت ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن عوام میں جانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، رانا ثنا اللہ خان

فتنہ خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے، رانا ثنا اللہ خان