مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار
رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری
وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ
پہلی دفعہ غریب گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا پیکج ہے
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا
پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب میں غریب ترین لوگوں کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم ہوگا
وزیراعظم کی غریب گھرانوں کو رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، وزیراعظم شہباز شریف
پنجاب ماڈل کی طرز پر ملک بھر میں رمضان پیکج کی غریب عوام کو فراہمی کے لئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل کی رمضان پیکج کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ
نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کے علاوہ سیکرٹری فوڈ اور دیگر اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے