پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کا لاہور میں اجلاس

سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی

اجلاس میں پارٹی کے مائینارٹیز ونگ کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں مائیناریٹیز ونگ کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے تجاویز پر مشاورت ہوئی

اقلیتییں برابر کے پاکستانی شہری ہیں: مریم نواز

اقلیتوں نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے: مریم نواز کا اجلاس سے خطاب

اقلیتوں نے قیام پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا: مریم نواز

اقلیتوں نے قیام پاکستان، دفاع پاکستان اور تعمیر پاکستان میں تاریخی کردار ادا کیا ہے: مریم نواز

غیرمسلم پاکستانی تعلیم، صحت اور خدمات عامہ میں شاندار کاوشیں کرتے آ رہے ہیں: مریم نواز

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے: مریم نواز

اقلیتوں کو سیاسی عمل میں مزید آگے لائیں گے، خواتین اور نوجوانوں کو مزید مواقع دیں گے: مریم نواز

اقلیتی ونگ کے عہدیداروں نے سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے پر مریم نواز کو مبارک دی

آپ نے تنظیمی دوروں کا آغاز کرکے کارکنوں کو زبان دی ہے، کارکنوں کی سرپرستی کرنے اور آواز بننے پر آپ کا شکریہ اداکرتے ہیں