وزیراعظم شہبازشریف کی پنجاب بار کونسل کے نومنتخب عہدیداروں اورعاصمہ جہانگیر گروپ کو مبارک 

وزیراعظم کی بشارت اللہ خان کو وائس چئیرمین اورطاہر شبیر چوہدری کو چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہونے پر مبارک

وزیراعظم کی فاتح گروپ کے سربراہ احسن بھون اوران کے ساتھیوں کو بھی مبارک

حکومت وکلاءبرادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر لمحے کوشاں ہے اور رہے گی

ہماری کوششوں سے پہلی بار وکلاءتنظیموں اور بارکونسلز کے لئے سالانہ بجٹ میں خطیر رقم مختص ہوئی

’گرانٹ اِن ایڈ‘ میں اضافے سے وکلاءکی فلاح وبہبود کے اقدامات کو تقویت ملی

وکلاءکی فلاح وبہبود کے لئے مستقبل میں بھی ہر ممکن اقدامات کریں گے

عاصمہ جہانگیر گروپ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی

عاصمہ جہانگیر گروپ ہمیشہ آئین کی سربلندی، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جم کر کھڑا ہوا

امید ہے کہ نومنتخب عہدیدار اپنے گروپ اور وکلاءبرادری کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے