“فیول چارج ایڈجسٹمنٹ” سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز، نوٹیفیکیشن جاری
300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والےصارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی
اگست کے مہینے کے بلوں میں مہنگے ایندھن کی قیمت شامل کی گئی تھی جس پر شہری سراپا احتجاج تھے
وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا
بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی
جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی، نوٹیفیکیشن