وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کےلئے خصوصی مراعات کا بڑا پیکج دینے کا فیصلہ

متاثرہ علاقوں کے طلباءکے تعلیمی مستقبل کو بچانے کے لئے وزیراعظم نے یکج کی تیاری کی ہدایات دی ہیں

فیسوں کی معافی، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباءکے لئے خصوصی وظائف کا فیصلہ کیا گیا ہے

عمل درآمد کے طریقہ کار کے لئے وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمشن نے مل کر کام شروع کردیا

تعلیمی اداروں میں سیلاب متاثرین کے لئے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ

متاثرہ علاقوں میں خوراک، خیموں کے علاوہ میڈیکل کیمپس اور عارضی (ٹرانزیشنل)سکول بھی قائم کئے جائیں گے

وزیر تعلیم رانا تنویرحسین کی زیرصدارت اجلاس، پیکج تیاری پرمشاورت، چئیرمین ایچ ای سی ، وائس چانسلرز، وزارت کے اعلی حکام کی شرکت

اسلام آباد: مورخہ 31 اگست 2022
وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالب علموںکے تعلیمی مستقبل کو بچانے کے لئے خصوصی مراعات کے بڑے پیکج کی تیاری کا حکم دے دیا ہے، فیسوں کی معافی، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباءکے لئے خصوصی وظائف کا اجراءپیکج میں شامل ہوگا جس پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے لئے وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمشن نے مل کر کام شروع کردیاہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں تعلیمی پیکج تیار کیاجارہا ہے جس کے تحت سیلاب متاثرہ تمام علاقوں کے طالب علموں کو مختلف مراعات دی جائیں گے۔ ان مراعات میںیونیورسٹی کی واجب الادافیسوں کی وصولی موخرکرنا شامل ہے ۔ علاوہ ازیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباءکے لئے خصوصی سکالرشپ پروگرام شروع کیاجائے گا۔ دریں اثناءتعلیمی اداروں میں سیلاب متاثرین کے لئے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویرحسین کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کے چئیرمین کے علاوہ وزارت تعلیم کے اعلی حکام، منسلکہ اداروںکے سربراہان، وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میںعوام کی فوری ضروریات میں اپنا حصہ ڈالنے پر اتفاق کیاگیا۔ خوراک، خیموں ، ادویات کی فراہمی، میڈیکل کیمپس کے قیام کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں متاثرہ علاقوں میں عارضی (ٹرانزیشنل)سکول بھی قائم کرنے پر اتفاق کیاگیا۔