وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو

وزیراعظم نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں

وزیراعظم نے 12 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران اور جوان کی سلامتی سے متعلق اپنی تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک بہترین پروفیشنل اور نہایت اچھے انسان ہیں: وزیراعظم

دعاگو ہوں کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ بحفاظت ہوں: وزیراعظم

وطن کے ان بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کے لئے خصوصی دعا کریں: وزیراعظم کی قوم سے اپیل

پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے: وزیراعظم

سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے یہ فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلی مثال بن کر سامنے آئے ہیں: وزیراعظم کا خراج تحسین

یہ ہے اپنے بھائیوں بہنوں، بچوں کی خدمت کا وہ عظیم جذبہ جو پاکستان کی حقیقی طاقت ہے : وزیراعظم

آرمی چیف نے گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا