وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا بیان

سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں ؟

سوال یہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں ؟

عمران خان اور چوہدری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں ؟

اگر آئین شکن عمران خان کے خط پہ 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیں گُنا گیا

چودھری شجاعت کے خط پہ ووٹ کیوں ووٹ دینے کی اجازت اور کیوں ووٹ شمار ہو

3 اپریل کو عمران خان کے بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح فرق اور 22 جولائی کو چوہدری شجاعت کے بھی بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح فرق کیوں ؟

یہ کیسا انصاف ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال اور چوہدری شجاعت کی حرام ہے

مسئلہ اب پنجاب میں کس کی حکومت کا نہیں ہے مسئلہ اب آئین اور انصاف کا ہے