سپریم کورٹ کا ممکنہ فیصلہ: حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کے بڑوں نے سر جوڑ لئے

حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا فل کورٹ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق

وزیراعظم ہاﺅس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم مشاورتی اجلاس جاری

وزیراعظم شہبازشریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری شریک

ایم کیوایم، مسلم لیگ (ق)، اے این پی، باپ، بی این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی شریک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی اجلاس میں شریک ہیں

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں مستقبل کی حکمت عملی طے

تمام قائدین کا ممکنہ صورتحال میں متفقہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق

اجلاس کو آج کی سپریم کورٹ کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے