وزیراعظم شہباز شریف کا مسافروں سے 50 ہزار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کا سخت نوٹس

وزیراعظم کا ہوائی اڈوں پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار

وزیراعظم کا غیر قانونی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا حکمنامہ فوری معطل کرنے کا حکم

ہوائی اڈوں پر مسافروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے: وزیراعظم کی سخت ہدایت

وزیراعظم نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کے فیصلے کی تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا

کابینہ کی منظوری کے بغیر ‘ایف ای ڈی’ کی وصولی کیسے اور کیوں ہوئی، تحقیقات کی جائیں: وزیراعظم کا حکم

فی الفور تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے: وزیر اعظم کا وزیر خزانہ کو حکم

جن لوگوں کی وجہ سے مسافروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا، انہیں عہدوں پر رہنے کا حق نہیں: وزیراعظم کی وزیر خزانہ کو ہدایات

جن مسافروں سے ایف ای ڈی وصول کی گئی ہے، انہیں رقوم واپس کی جائیں: وزیراعظم کی وزیر خزانہ کو ہدایت

وزیراعظم نے اپنے احکامات پر فوری عمل درآمد اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی