عمران صاحب شہباز شریف کی کارکردگی سے ڈرتے ہیں
عمران صاحب کو پتہ ہے کہ شہباز شریف اسی محنت اورتوجہ سے کام کرتے رہے تو مہنگائی کم ہوجائے گی
عمران صاحب کو پتہ ہے کہ شہباز شریف معیشت ٹھیک کر دیں گے
عمران صاحب کو پتہ ہے کہ شہباز شریف تمام ممالک سے پاکستان کے بگاڑے گئے تعلقات بھی ٹھیک کر دیں گے
عمران صاحب کو یقین ہے کہ شہبازشریف کو کام کرنے دیا تو پاکستان میں سرمایہ کاری واپس لے آئیں گے
شہباز شریف، ان شااللہ، نوجوانوں کو روزگار دیں گے
احتساب ،ریاست مدینہ ،سازش کے بیانیے دفن ہونے کے بعد عمران صاحب کا نیا بیانیہ ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی بن گیا ہے
نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے دو دفعہ کہا ہے کوئی سازش نہیں ہوئی اُس کے بعد بیرونِ ملک سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے
اپنی نالائقی، نااہلی ، کرپشن اور سیاسی منافقت کا چہرہ آئینے میں دیکھیں اور پھر تقریر کیا کریں
چُپ کر کے گھر بیٹھیں اور 2023 میں مزید مسترد ہونے کا انتظار کریں
شہباز شریف آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت سنبھالیں گے اور آپ کے پھیلائے ہوئے فتنے کا بھی خاتمہ کریں گے
2014 میں کنٹینر پر بھی نواز شریف، شہباز شریف
حکومت میں بھی نواز شریف، شہباز شریف
اب پھر کنٹینر پہ نواز شریف، شہباز شریف
شہباز شریف آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں
آپ کی لگائی مہنگائی ،بے روزگاری اور معاشی تباہی کی آگ شہبازشریف بجھا رہے ہیں
چار سال میں معاشی تباہی اور مہنگائی لانے والا ڈیڑھ ماہ کا حساب مانگ رہا ہے؟