وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان کے بیان کی شدید مذمت

پاکستان اور اداروں کے خلاف بیان دے کر عمران خان نے حد پار کر دی ہے، حد میں رہیں تو اچھا ہوگا

بیان ثبوت ہے کہ یہ سیاست نہیں، سازش کر رہے ہیں

اقتدار سے محرومی عمران خان سہہ نہیں پا رہے، فرسٹریشن اور بیمار ذہنیت سے فساد پھیلا رہے ہیں

عمران خان نے وہ بات کہی جو پاکستان کے دشمن کرتے ہیں

اقتدار جانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پاکستان، اس کے اتحاد اور اداروں کے خلاف اعلان جنگ کر دیں

عمران خان اداروں، وفاق اور اس کی اکائیوں پر حملہ آور نہ ہوں، حوصلہ کریں، آئین اور قانون کی حدیں نہ پھلانگیں

یہ کیا مائنڈ سیٹ ہے کہ مجھے وزیراعظم بناؤ ورنہ میں جنگ کروں گا؟

یہ بیان نہیں بلکہ ملک میں انارکی، تقسیم کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے

قوم کسی بھی قیمت پر ایسے مذموم ارادوں کو قبول کرے گی اور نہ ہی ہونے دے گی