وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے خطاب پرردعمل

عمران صاحب جھوٹ بول بول کے بول بول کے تھکے نہیں عوام کی بس ہو گئی ہے

فارن فنڈنگ میں ثابت شدہ منی لانڈرر دوسروں پر جھوٹے الزامات لگاتا ہے

جو اربوں روپے کی غیرقانونی فنڈنگ میں پکڑا گیا، وہ غیرملکی سازش کا جھوٹ کس دلیری اور ڈھٹائی سے بولتا ہے

چار سال تک عوام کا آٹا چینی گھی ایل این جی چوری کرنے والا ہر روز
جھوٹ بول کر اپنے گناہ چھپانے کی کوشش کررہا ہے

2018 میں مسلم لیگ (ن) نے اقتدار چھوڑا تھا تو ملک چینی اور گندم ایکسپورٹ کررہا تھا

عوام نے 2022 میںعمران صاحب کو نکالا تو پاکستان گندم اور چینی امپورٹ کررہا ہے ، یہ دی تھی زراعت کو ترقی ؟

کسان آپ کے دور میں کھاد کے لئے دھکے کھاتے رہے،یہ ترقی دی تھی آپ نے کسان کو؟

عمران صاحب کے دور میں ڈی اے پی کی بوری 2600 سے 10 ہزار پر پہنچ گئی، یہ تھی زراعت کی ترقی؟

آپ کے چار سال میں آٹا 35 سے 90 ، چینی 52 سے 120روپے کلو ہوگئی، عوام نہیں بھولے

آپ کے چار سال میں بجلی فی یونٹ 11 سے 24 ہوگئی، گیس 600 سے 1400 روپے مہنگی ہوگئی

آپ کے چار سال میں پاکستان پر قرض قرض 43 ہزار ارب کردیا، یہ معاشی خوش حالی کی سوغات دے کر گئے ؟

ڈالر 120 سے 191 پر آپ پہنچا کر گئے اور آج جھوٹ بولتے ہیں کہ ”معاشیت“ اچھی ہوگئی تھی، کسے بے وقوف بنارہے ہیں؟

عمران صاحب جتنا مرضی جھوٹ بولیں ، چار سال کاآپ کا سیاہ اعمال نامہ عوام کے سامنے ہے، وہ بھول نہیں سکتے

چار سال میں تاریخی مہنگائی، بدترین قرض،قیامت خیز مفلسی، بھوک آپ کا بدنما اعمال نامہ ہے

عمران صاحب بڑا فیصلہ ہو گیا آپ کو عوام نے مسترد کر دیا

عمران صاحب بڑا فیصلہ ہو گیا عوام نے ایک نالائق نااہل چور اور جھوٹے کو مسترد کر دیا ہے