وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کو آئین شکنی کے اوپر غنڈہ گردی قرار دے دیا

آئین شکنی اور اوپر سے غنڈہ گردی کرنے کے بعد آئین کے تقاضوں کی بات عمران صاحب کی سیاسی منافقت ہے؟ کسے دھوکہ دے رہے ہیں؟

عمران صاحب نے قومی اسمبلی میں جو شرمناک تماشا کیا، اسی کو پنجاب میں دوہرایا

قومی اسمبلی میں کی جانے والی آئین شکنی اور غنڈہ گردی پنجاب میں بھی دوہرائی گئی

عمران صاحب آپ کا اور آپ کی کٹھ پتلیوں کا یہ رویہ ہے جس کی وجہ سے عدالتوں کے دروازے نصف شب کو کھولے گئے

رات کی تاریکی میں چوروں کی طرح آپ نے آئین اور پارلیمنٹ پر شب خون مارا تو رات کو عدالت لگی

عمران صاحب آپ تو دن کے اجالے میں آئین کو پامال کرتے اور غنڈہ گردی کرتے ہیں

آئین شکن کے منہ سے آئین کی بات؟ کچھ شرم ؟

توہین عدالت کے مجرم عدالت سے نوٹس لینے کی اپیلیں کس منہ سے کر رہے ہیں؟

پہلے گھوسٹ انتخاب سے مجرم کٹھ پتلی عمران صاحب پاکستان پر مسلط ہوئے، پھر آئین شکنی کرکے دوہرا آئینی جرم کیا

عمران صاحب نے پاکستان کے عوام کی دولت لوٹی، باوقار آئینی عہدے کو فرح گوگی کے ذریعے مال بنانے کا ذریعہ بنایا

عمران صاحب اپنے فسطائی سیاہ کردار کو دیکھیں جس کی تاریخ ہمیشہ مذمت کرتی رہے گی

عمران صاحب آپ کے حکم پر آئینی مناصب کی توہین کی گئی، صدر، گورنر، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سب نے آئین پامال کیا