‎وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

یہ بیرونِ ملک سازش کا رونا نہیں یہ گوگی بچاؤ کا ماتم ہے

‎معاشی دہشت گرد اور معاشی بارودی سرنگیں بجھانے والے آج اپنی نالائقی نااہلی اور لوٹ مار کا ماتم کر رہے ہیں

‎سازشی ٹولے نے چار سال ملک کو لوٹا اور عوام کے خلاف سازش کی

‎چور ٹولے نے چار سال خزانہ اور توشہ خانہ لوٹا، اب گوگی پچاؤ تحریک کا عنوان ہے بیرونی سازش

‎سازشی ٹولے نے چار سال عوام کو لوٹا اور اب رو دھو اور چیخیں مار کے وقت گزار رہے ہیں

‎عمران صاحب گوگی اور وزیراعظم شہباز شریف عوام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں

‎ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہونے کی وجہ عمران خان کی نالائقی، ناااہلی اور لوٹ مار ہے

‎تباہ معیشت ، بےروزگاری اور بد ترین مہنگائی کی وجہ عمران صاحب کی کرپشن اور لوٹ مار ہے

‎عمران صاحب کے دور میں آٹا، چینی، گھی دوائی کھاد کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پہ رہی

‎وزیراعظم شہباز شریف نے چار سال سال سے ستائی عوام کو 2 ہفتے میں مہنگائی سے ریلیف دیا

‎آج الحمدللّٰہ یوٹیلٹی سٹور کے باہر رمضان میں ایک کلو چینی کے لئے ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی قطاریں نہیں لگیں

‎آج عوام کو چار سال کے بعد صرف دو ہفتوں میں سستا آٹا ، چینی اور گھی مل رہا ہے

‎آج برادر ممالک سعودی عرب اور یو اے ای سے ملکی ترقی کے لئے کاروباری شراکت داریاں ہو رہی ہیں

‎عمران صاحب کشکول لے کر در در کی ٹھوکریں کھاتے رہے

‎عمران صاحب کا پھیلایا گند اور غلاظت صاف کر رہے ہیں

‎آج ایندھن کی قیمتوں کے بوجھ کی وجہ عمران صاحب ہیں،

‎وزیراعظم شہباز شریف عمران خان کی نالائقی اور لوٹ مار کے بوجھ سے ہر ممکنہ حد تک عوام کو بچا رہے ہیں

‎آج عوام کو چار سال کے بعد سستی چینی آ آٹا اور گھی مل رہا ہے کیونکہ آج کارٹلز اور مافیا مسلط نہیں ہیں