وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان کا سابق وزیر حماد اظہر کے بیان پر جواب

مہنگائی میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے، بنی گالہ جائیں اور عمران خان کو بتائیں

آپ جاتے ہوئے 27 بجلی یونٹس بند کر کے گئے جنہیں وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ مدت میں دوبارہ چلایا ہے

بے شرمی سے سوال پوچھنے والوں کو معاشی تباہی، ریکارڈ خساروں، تاریخی مہنگائی، قرض کا جواب دینا چاہئے

تیل اور ایندھن کیوں نہیں منگوایا؟ یہ جواب دیں

اقتدار میں کھاد سمگل اور بلیک کرنے والوں کو آج کسان یاد آ گئے، ماشاءاللہ

اقتدار میں پیسے بنانے والے اپوزیشن میں باتیں بنا رہے ہیں

معیشت کو تباہی کی اس انتہاءتک پہنچانے والوں کے مشورے درکار نہیں

الحمداللہ، یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ ختم ہوچکی ہے، تیل بھی خرید لیں گے، آپ حساب دینے کا فکر کریں

عوام کو چار سال تک فکر اور گھبراہٹ میں مبتلا کرنے والوں کو فکر پڑی ہوئی ہے کہ کہیں عوام کا بھلا نہ ہوجائے

چارسال تک ملک کو تباہ کرنے والے ٹولے کو اپنی سیاست کی فکر ہے قوم کی کوئی فکر نہیں

قوم کی اتنی فکر تھی تو ہر مہینے بجلی گیس اور پٹرولیم کی قیمت بڑھانے کا معاہدہ کرکے کیوں گئے؟

پٹرول کی قیمتوں میں ہرمہینے اضافے کامعاہدہ کرکے آج مشورے دے رہے ہیں ؟

آپ کی طرح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سیلز ٹیکس اور لیوی عائد نہیں کریں گے ، آپ فکر نہ کریں

چار سال آپ کام کرتے تو آج قوم کو اتنی تکلیف اور معیشت کی اتنی تباہی نہ ہوتی

آپ کو فکر ہوتی تو گیس کے شعبے کا 1500 ارب اور بجلی کے شعبے کا 2400 ارب کا گردشی قرض چھوڑ کر جاتے ؟

عمران خان اور آپ کو صرف گوگی اور سیاسی روٹی کی فکر ہے

بدترین مہنگائی سے آپ قوم کا جو تیل نکال کر گئے ہیں ، ہم قوم کو اس مصیبت سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں