وزیراعظم شہباز شریف کا افغانستان کے 10 صوبوں میں سیلاب، قیمتی جانوں اور مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کا افغان عبوری حکومت اور عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعادہ، جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور دیگر متاثرین سے اظہار ہمدردی

عالمی برادری افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے افغان عوام کی ہنگامی امداد کے لئے آگے آئے

او آئی سی افغان ہیومینیٹیرین ٹرسٹ کے فورم سے متاثرہ افغان عوام کی مدد کی کوششوں کو تیز کرے

سیلاب کے نتیجے میں افغانستان میں پہلے سے جاری انسانی بحران میں مزید شدت پیدا ہونے کا خدشہ ہے

بروقت اقدامات نہ ہوئے تو جانی نقصانات بڑھنے کا خطرہ ہے، ہنگامی اقدامات درکار ہیں

خوراک، طبی امداد، بے گھر افراد کو پناہ گاہوں کی فراہمی کے لئے عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ افغانستان کی مدد کا پروگرام شروع کرے

افغانستان کی مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں، ہر ممکن امداد کریں گے

افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ عوام کو امداد کی فراہمی کا حکم دیا ہے، متاثرین کے لئے ہنگامی امداد بھجوا رہے ہیں

وزیراعظم کی جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا