وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں کا بیان
الیکشن کمیشن سے نہ لڑیں، فارن فنڈنگ کی چوری کا کیس لڑیں
آئین، پارلیمنٹ، عدلیہ کے بعد الیکشن کمشن سے غنڈہ گردی نہ کریں، آئین، قانون اور اداروں کا احترام کریں
غنڈہ گردی کی تو قانون آپ کے سامنے کھڑا ہوگا
جمہوری حکومت آنے سے ملک میں سکون اور چندآئین شکن بے سکون ہیں
عوام کو اب سکون ہے کہ روز کی گھبراہٹ اور بے سکونی سے نجات ملی
کُرسی کے نشے میں مبتلا ٹولہ حالت گھبراہٹ میں ہے، مفت کی روٹی بند ہونے کے بعد ایسی حالت ہو ہی جاتی ہے
انتشار چند ذہنوں تک محدود ہوگیا ہے، ملک اب استحکام، ترقی اور خوش حالی کی سمت چل پڑا ہے
مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، معیشت کی روانی پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے
ہم سے جنگ کرنے والوں کو عوام نمٹ لیں گے
ہم نے ان مسائل سے جنگ کرنی ہے جنہوں نے چار سال سے عوام کومصیبت میں ڈالا ہوا ہے