پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی نے عمران خان کو سازش اور فوادا چوہدری کو مداخلت قرار دے دیا

عمران نیازی نے سازش کا لفظ اب ’مداخلت‘ سے بدل دیا ہے، یوٹرن کی روایت برقرار ہے

سازش کے جھوٹ کے بعد اب مداخلت کا کہہ کر عمران نیازی نے اپنے بیانیے کو خود رد کردیا

پاکستان کے معاشی اور خارجہ مفادات کے خلاف عمران نیازی سازش تھا جس کی تحقیقات ہوگی

معیشت تباہ اور روزگار کی بربادی سازش اور سٹیٹ بینک کو گروی رکھنا مداخلت ہے

کشمیر فروشی سازش اور مودی کی کامیابی کی دعائیں مداخلت تھی

4 سال میں پاکستان کے قرض میں 20ہزار سے زائد کا اضافہ عمرانی سازش تھی

تاریخی مہنگائی عوام کے خلاف سازش اور آٹا چینی دوائی کھاد کی چوری مافیاز کی مداخلت تھی

فارن فنڈنگ سازش اور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی درجنوں درخواستیں اس عمل کورکوانے کے لئے مداخلت ہے

قومی اسمبلی میں اپنے ”سٹوجز“ کو استعمال کرکے عدم اعتمادپر ووٹ نہ کرانا سازش اورصحافیوں کو گالیاں دینا مداخلت تھی

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بال کھینچنا سازش اور منتخب وزیراعلی کا حلف نہ ہونے دینا مداخلت ہے

عمران نیازی کے کالے کرتوت اور ذہنیت پر اسے نشان عبرت ہونا چاہئے