وزیراعظم شہبازشریف کا ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے اور عوام کی مشکلات پر برہمی کا اظہار

وزیراعظم نے مئی کے مہینے تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دے دیا

وزیراعظم کی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی سخت ہدایت

عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی نہ خود چین سے بیٹھوں گا نہ کسی کو بیٹھنے دوں گا : وزیراعظم کی واضح ہدایت

سابق حکومت کی مجرمانہ غفلت کی پیدا کردہ تکلیف سے شہریوںکو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں: وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو ہدایت

تیل وگیس کا بندوبست ہونے تک عبوری اقدامات کو بہتر بنایا جائے: وزیراعظم کی ہدایت

نوازشریف حکومت نے ملک میں اضافی بجلی کی وافر مقدار فراہم کی تھی، عمران حکومت نے ایک نیا یونٹ شامل نہیں کیا

بروقت ایندھن خریدا گیا، نہ کارخانوں کی مرمت کی گئی :وزیراعظم

عمران حکومت نے ہمارے دور کے سستی اور تیز ترین بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بند کئے: وزیراعظم

مہنگی اور کم بجلی بنانے والے کارخانے استعمال کئے گئے: وزیراعظم

اس ظلم کی قیمت قوم کوہر ماہ 100 ارب روپے کی شکل میں ادا کرنا پڑرہی ہے: وزیراعظم شہبازشریف

6 ارب میں ایل این جی کا جو ایک جہاز مل رہا تھا، وہ قوم کو20 ارب میں پڑ رہا ہے: وزیراعظم شہبازشریف

عمران حکومت کا یہ ظلم قوم کو اس سال 500 ارب سے زائد میں پڑے گا: وزیراعظم شہبازشریف

توانائی کے شعبے کی تباہی کرکے پاکستان کی معیشت دیوالیہ کرنے کی سازش کی گئی: وزیراعظم شہبازشریف