وزیر اعظم شہباز شریف کا روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف کا عید تک 10 کلو آٹے بیگ کی قیمت550 سے کم کر کے پورے ملک میں 400 روپے اور رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت ۔

صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کی امداد کریں۔ وزیر اعظم

وفاقی حکومت سبسڈی کے لیے بلوچستان کو اضافی ادایگی کرے۔ وزیر اعظم