متحدہ اپوزیشن کا اہم مشترکہ بیان

اسلام آباد: مورخہ 7 اپریل 2022 متحدہ اپوزیشن کی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس نے قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور عمران نیازی حکومت کی طرف سے تحریک عدم اعتماد کو آئین شکنی کے ذریعے مسترد کرنے اور رائے شماری نہ ہونے دینے کو آئین اور پارلیمنٹ پر برترین حملہ قرار دیا۔ […]

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا بیان

آئین انصاف چاہتا ہے، تاخیر آئین شکنوں کے حوصلے بڑھاتی ہے جتنی تیز رفتاری سے آئین شکنی ہوئی، عوام انصاف بھی اتنا ہی تیز ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں چند سیکنڈ میں آئین پامال کرنے والوں کی کئی دن گزرنے کے باوجود گرفت نہ ہونا عوام کو پریشان کر رہا ہے وفاق کے بعد اب پاکستان […]