ملک کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کی خبریں عالمی میڈیا سے آرہی ہیںجو اضطراب اور پریشانی کا باعث ہیں
اصل خطرہ یہ ہے کہ خدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کرگیا تو کیا ہوگا؟
خبردار کرتا ہوں کہ خدانخواستہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران نیازی ہوں گے
معاشی طور پر ہم تباہ ہوگئے تو کسی کو کوئی عالمی سازش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، اصل سازش اندر سے حکومت کرچکی ہے
معاشی ماہرین اور عالمی پیش گوئیاں ہورہی ہیں کہ عدم استحکام جاری رہا تو ڈالر200 روپے سے اوپر چلا جائے گا
ڈالر کی قیمت186 روپے سے اوپر جارہی ہے جو ملک کے لئے نیک فال نہیں
اس کے نتیجے میں جو خطرناک صورتحال جنم لے گی، وہ ہماری ہنگامی توجہ کی مستحق ہے
معاشی صورتحال کے پیش نظر آنے والے دنوں میں مہنگائی کی قیامت مزید بڑھ جائے گی
ملک معاشی طور پر مضبوط ہو تو ہر مشکل صورتحال، ہر سازش کا مقابلہ کرسکتا ہے
اصل سازش عمران نیازی نے پاکستان کی معیشت کی تباہی کی صورت میں کی ہے
خدانخواستہ ملک کی معاشی سلامتی خطرات سے دوچار ہوئی تو اس کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا
کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے بیان کے ذریعے اس خطرے کی طرف توجہ دلائی ہے
اپنی اقتدار کی ہوس میں عمران نیازی اس اصل خطرے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے
ایک ماہ میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.3 ارب ڈالریعنی 430 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے
عمران نیازی کے دور میں یہ افسوسناک تاریخ رقم ہوئی، تباہ کن معاشی حالات کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے
عدالت عظمی کا جلد فیصلہ کرنا پاکستان کے قومی مفادات کی ضرورت ہے
ملک کا نظام مفلوج ہوچکا ہے، بائیس کروڑ عوام، پاکستان کی سلامتی ، بقاءاور مستقبل داﺅ پر لگا ہوا ہے
اس وقت اصل توجہ اس قومی بحران کے حل پر ہونی چاہئے
بحران جلد ازجلد ختم ہواور ملک واپس آئین کے راستے پر آئے ، سیاسی استحکام بحال ہو اور معیشت کی سانس چل سکے
پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان کے مفاد، آئین کو اولیت ملنی چاہئے
مارچ کے مہینے میں مہنگائی ایک بار پھر آسمان کو چھوتی رہی
سی پی آئی میں13 فیصد ، 51 بنیادی اشیاءکی قیمتوںکے ایس پی آئی میں 13 فیصد، ہول سیل پرائس انڈیکس میں 24 فیصد کا قیامت خیز اضافہ ہوا
عمران نیازی کہہ چکے ہیں کہ ٹماٹر پیاز کی قیمتیں چیک کرنے نہیں آیا
ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 44 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 22 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا
ایک سال میں ٹماٹر کی قیمت 127 فیصد اورپیاز کی قیمت 43 فیصد بڑھی ہے
عوام منتظر ہیں کہ کوئی آئے اور ٹماٹر پیاز کی قیمت چیک کرے، انہیں ریلیف دلائے
رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور مہنگائی عروج پر ہے
رمضان المبارک پر عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کا کوئی انتظام نہیں، کوئی سستا بازار نمائشی طور پر لگا ہے تو وہاں بھی مہنگی اشیا مل رہی ہیں
یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی عوام کو مہنگی اشیاء مل رہی ہیں
مارچ کے مہینے میں مہنگائی ایک بار پھر آسمان کو چھوتی رہی ، مہنگائی کے ستائے عوام مارے مارے پھر رہے ہیں ، کوئی پرسان حال نہیں
عمران نیازی اپنی کرسی بچانے، کرپشن بچانے اور نااہلی چھپانے کے لئے آئین توڑ کر اقتدار پر قابض ہے، اس کا ہر روز اپنے اقتدار کے لئے ہے
کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر کی ملکی تاریخ کی بلند ترین اور خطرناک ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، یہ ملک کے لئے سنگین علامات ہیں
عمران نیازی ریکارڈ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کا ذمہ دار ہے جو کنٹینر کے دور میں ہر مسئلے کی بنیادی وجہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کو دیا کرتا تھا
بجٹ اور مالیاتی خسارہ بھی 4600 ارب ہوچکا ہے، تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر کی حد پار کرچکا ہے، ہر سال عمران نیازی کی حکومت نے ریکارڈ مالیاتی خسارہ کیا
یہ ہیں وہ اصل وجوہات جن سے نظریں چرانے کے لئے عمران نیازی ہر روز ایک نیا جھوٹ بولتا ہے
کبھی عالمی سازش کا جھوٹ، کبھی ریاست مدینہ کے مقدس نام پر جھوٹ بولا گیا
کبھی امر بالمعروف کو عوام کے خلاف اپنے گناہ چھپانے کے لئے ڈھال بناتا ہے، کبھی احتساب کے جھوٹ بولتا ہے