پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا رمضان المبارک پر تمام اہل ایمان کو مبارک

اللہ تعالی رمضان المبارک کے مقدس مہینے طفیل پاکستان اور امت مسلمہ کے مسائل دور کردے

ماہ صیام اللہ تعالی کی رحمتوں اور برکتوں کا تحفہ ہے

یہ صبر، برداشت، ایثار کے ذریعے رضائے الہی کے حصول کا ذریعہ ہے

اس ماہ پاک کا پیغام یہ ہے کہ ہم اپنے بھائیوں، بہنوں کا خیال کریں

تقوی کے حصول کا بنیادی مقصد خدا کی مخلوق کے مسائل کا احساس کرنا ہے

خاص طور پر سحر اور افطار میں روزہ داروں کو بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے

نماز تراویح کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے

عوام کو سستی ومعیاری اشیاءکی فراہمی، ناجائز منافع خوری اور مہنگائی سے بچانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے

عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس ماہ مقدس میں پاکستان کے مسائل سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں کریں

وباﺅں، امراض سے نجات، یک جہتی، اتحاد، کشمیر وفسلطین کی آزادی اور دنیا میں امن کے لئے دعائیں کی جائیں