پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکریٹری سردار اویس احمد خان لغاری کی عوام کو مہنگائی مکاﺅ مارچ میں بھرپور شرکت کی دعوت

مہنگائی مکاﺅ مارچ پاکستان کے عوام کے لئے ریلیف کا باعث بنے گا

عوام کو مہنگائی سے ستانے والے حکمرانوں کے جانے سے ہی عوام کو ریلیف ملے گا

عوام کے مطالبے پر فیصلہ کن اقدام کرنے نکلے ہیں، عوام بھرپور شرکت کرے

جنوبی پنجاب کے عوام نئے صوبے کا دھوکہ دینے والوں کے خلاف نکلیں

حق یہ ہی ہے کہ جھوٹے ، وعدہ فراموش اور ظالم حکمران کے خلاف گھروں سے نکلیں

چور چور کے نعرے لگانے والا ، سب سے بڑا چور نکلا، اس چور کے خلاف قوم باہر نکلے

مالم جبہ، بی آر ٹی، بلین ٹری کرپشن سونامی کے خلاف عام گھروں سے نکلے

آٹا 35 سے 100، چینی 52 روپے سے 130 کرنے والے کے خلاف عوام نکلے

گھی 130 سے 500 روپے کرنے والے ظالم حکمران کے خلاف گھروں سے نکلیں

60 لاکھ لوگوں کو بے روزگار ، دو کروڑ کو خط غربت سے نیچے دھکیلنے والے کے خلاف گھروں سے نکلیں

جابر اور ظالم حکمران کے منہ پر کلمہ حق کہنا افضل ترین جہاد ہے، قوم فیصلہ کن گھڑی میں اپنا کردار ادا کرے

جنوبی پنجاب کے عوام ظالم، جھوٹے اور بے وفا حکمران کے خلاف تاریخی کردار ادا کریں گے