اللہ تعالی کا فضل وکرم ہے کہ 22 سال چھان بین کرنے والے نے اعتراف کیا کہ نوازشریف اور ان کا خاندان بے قصور ہے
صدشکر اور احسان اُس ذات پاک کا ہے جس نے تحقیق کرنے والوں سے ہی اعتراف کرایا کہ یہ سب سیاسی انتقام تھا
مشرف سے دورِنیازی تک 22 سال باریک بینی سے چھان بین کے بعد کاوے موسوی نے تسلیم کیا کہ ناجائز دولت کا کوئی زرا سا بھی ثبوت نہیں ملا
کاوے موسوی کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے
مہنگائی کی ستائی قوم کے لاکھوں ڈالراور پاﺅنڈزسیاسی انتقام پر ضائع کرنے والوں سے وصول کرنے چاہئیں
نیشنل کرائم ایجنسی کے بعدبراڈشیٹ کے سی ای او کاوے موسوی کا اعتراف نوازشریف اور خاندان کی بے گناہی کا ٹھوس ثبوت اورحقیقت واضح کرچکا ہے
نوازشریف، شہباز شریف، ہمارے خاندان، جماعت اور ہم سے وابستہ ہر ہر فرد کا 40 سال کے عرصے کا بے رحم اور کڑا حساب کیا گیا
الحمداللہ، سب کچھ کرنے کے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن کا نہ ہونا ہماری ایمان داری کا ثبوت ہے
کھربوں کے منصوبے، میٹروز، ہسپتال، یونیورسٹیاں، کالج، بجلی کے کارخانے لگائے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن نہیں، یہ اللہ کا کرم ہے
یہ ہماری ملک اور عوام کی خدمت کا اعتراف ہے جو اللہ تعالیٰ نے تفتیش کرنے والوں سے ہی کرایا ہے
اسے کہتے ہیں اللہ کی لاٹھی جو ہم پر جھوٹے الزام لگانے والے کذابوں کے سر پر پڑی ہے