پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خلاف آئین اقدامات پر وارننگ

14 دن میں اجلاس کا آئینی تقاضا پورا نہ کرکے عمران صاحب اور سپیکر آرٹیکل 6 کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں

14 دن میں اجلاس نہ بلا کر سپیکر نے اپنے حلف اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے

ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد 14 دن گزر چکے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانا آئین سے انحراف ہے

آئین کی واحد تشریح کے باوجود سپیکر کا 14 دن میں اجلاس نہ بلانا قابل مذمت، افسوسناک اور سراسر غیر آئینی ہے

سپیکر کا رویہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا کیونکہ وہ آئین پر پارٹی چئیرمن کے مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں

دستور شکنی غداری اور بغاوت ہے، سزا کے لئے تیار رہیں

عمران صاحب کو اقتدار سے اتنی محبت ہے کہ ایک مزید دن بڑھانے کے لئے آئین کو روند دیا ہے