پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب نے لانگ مارچ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی

پارٹی قائد محمد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی منظوری سے شیڈول جاری کیاگیا

صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور وارڈ کی سطح پر عہدیداروں اور کارکنان کو باضابطہ ہدایا ت جاری

24 مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نوازشریف کی قیادت میں کاروان لاہور سے روانہ ہوگا

حمزہ شہباز اور مریم نوازشریف کی قیادت میں کاروان رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا

25 مارچ کو کاروان گوجرانوالہ سے جہلم پہنچے گا ، رات جہلم میں قیام کرے گا

26 مارچ کی صبح کاروان جہلم سے روانہ ہوگا ، رات راولپنڈی میں قیام کرے گا

27 مارچ کی صبح حمزہ شہبازاور مریم نوازشریف کی قیادت میں کاروان اسلام آباد روانہ ہوگا

مسلم لیگ (ن) کے کاروان کا دو یا اس سے زیادہ دن تک اسلام آباد میں قیام کرنے کا امکان

ڈویژنل صدر، جنرل سیکریٹریز 20 مارچ کو ڈویژن اور ضلعی عہدیداروں کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں :

صوبائی حلقوں کے صدر اور جنرل سیکریٹریز 21 مارچ تک صوبے اور یونین کونسلز کی تنظیموں کے ساتھ مارچ کی تیاریوں کے اجلاس کریں:

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکریٹری سردار اویس خان لغاری کے دستخطوں سے جاری شدہ سرکلر میں کاروان میں بھرپور شرکت کی ہدایت

سرگودھا، بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے عہدیدار اور کارکن26 مارچ کو راولپنڈی میں قائدین کے کاروان میں شامل ہوجائیں گے :