تین سابق وزرا اعظم نے سیکریٹری داخلہ، پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام کو خبردار کردیا

سابق وزرا اعظم سید یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی کا مشترکہ بیان

سندھ ہاﺅس میں آج رات پولیس گردی کی گئی تو نتائج کے ذمہ دار عمران خان اور وزیرداخلہ ہوں گے

سیکریٹری داخلہ ، پولیس اور انتظامیہ کے حکام کوخبردار کرتے ہیں کہ کسی سیاسی عمل کا حصہ نہ بنیں

تحریک عدم اعتماد کے آئینی عمل میں پولیس اور انتظامیہ فریق بنی تو یہ آئین شکنی ہوگی

آئین شکنی کرنے، ان کی مدد کرنے والوں کو سزا کے لئے تیار رہنا ہوگا

ارکان قومی اسمبلی کے خلاف پولیس گردی پارلیمنٹ پر حملہ تصور ہوگا

پارلیمنٹ لاجز والی حرکت سندھ ہاﺅس میں دوہرائی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے

عمران خان172 ارکان لا نہیں پارہے، پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے ان کے اغوا کی تیار ی ہے

اوچھے ہتھکنڈے اعلان ہیں کہ عمران خان اکثریت اور ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں

آئین، جمہوریت اور پارلیمان پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے

”نہیں چھوڑوں گا“ کہنے والے کو سب چھوڑ کر جارہے ہیں

”نہیں چھوڑوں گا“ کی دھمکیاں دینے والے کے ساتھ کوئی رہنے کو تیار نہیں

آئین کے راستے پر چلتے ارکان پارلیمان کے خلاف آئین شکنوں کا حملہ دہشت گردی اور لاقانونیت ہوگی

پولیس گردی ، آئین شکنی پر سپیکر قومی اسمبلی کی لاتعلقی، مجرمانہ خاموشی ثبوت ہے کہ وہ آئین کے بجائے پارٹی لیڈرکے تابع ہیں