تمام جماعتوں کے’ہارسز‘ کی ’ٹریڈنگ‘ کرکے آنے والی حکومت جھوٹ کا نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے جو قابل مذمت ہے
ٹی وی پروگرام میں میری گفتگو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرنا بدنیتی ہے
فواد چوہدری میری گفتگو کو ٹوئسٹ دے کر مجھ سے وہ منسوب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جو میں نے نہیں کہا
میری پوری گفتگو سنیں گے تو واضح ہوجائے گا کہ میں نے ہارس ٹریڈنگ کی بات نہیں کی
ہارس ٹریڈنگ کی ہے، نہ کریں گے، ہماری شرافت ہے کہ غیرآئینی حکومت کو آئینی طریقے سے رخصت کررہے ہیں
جب حکومت کے اپنے ارکان اور اتحادی بھی حکومت کے ساتھ نہ ہوں تو ہارس ٹریڈنگ کیسے ہوسکتی ہے؟
ہر کوئی اس نالائق، نااہل، چور اور عوام میں انتہائی غیرمقبول پارٹی سے راہ نجات ڈھونڈ رہا ہے
حکمران جماعت کے ارکان کی رائے اُن کا سیاسی، جمہوری اور آئینی حق ہے
عدم اعتماد آئینی اور پارلیمانی قدم ہے جس کا طریقہ آئین میں درج ہے