‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اٹارنی جنرل کے خط لکھنے کی خبر پر ردعمل

عمران صاحب اب عوام کو صرف آپ کے استعفے کے خط کا انتظار ہے

‎عمران صاحب عوام نے آپ کے خلاف عدم اعتماد کا خط لکھ دیا ہے، اب اس خط پر عملدرآمد کی باری ہے

‎عمران صاحب نوازشریف کے لئے پریشان ہونے کے بجائے عوام کے آٹا چینی بجلی گیس دوائی، کھاد کے لئے فکرمند ہوں

‎عمران صاحب مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کوئی خط؟ معاشی تباہی سے نجات کے لئے کوئی خط؟

‎عمران صاحب آئی ایم ایف سے پاکستان کی معاشی خودمختاری واپس لینے کے لئے کوئی خط؟

‎عمران صاحب بجلی گیس اور پٹرول سستا کرنے کے لئے کوئی خط ؟

عمران صاحب آٹا چینی دوائی سستا کرنے کے لئے کوئی خط؟

عمران صاحب سبزی دال انڈے روٹی سستا کرنے کے لئے کوئی خط؟

‎پٹرول کی قیمت 8 روپے مزید نہ بڑھانے پر توجہ دیں تاکہ مہنگائی کی ماری ہوئی عوام کا کچھ بھلا ہوسکے

‎عمران صاحب جتنے مرضی خط لکھوائیں، نوازشریف علاج کے بعد ہی انشاءاللہ جب چاہئیے گے واپس آئیں گے