پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے زائد اضافہ مسترد کردیا

عمران نیازی مہنگائی سے عوام کی زندگیاں چھیننے کے بجائے مستعفی ہوجائیں

چارسال میں ثابت ہوا کہ حکومت کے پاس صرف مہنگائی اور کرپشن پلان ہے

اس حکومت سے نجات سے ہی عوام کور یلیف ملے گا

عوام کو ریلیف تو نہیں مل سکا، صرف تکلیف درتکلیف کا سلسلہ جاری ہے

ایسی نکمی اور نااہل ترین، کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہی عوام کے ریلیف کا واحد ذریعہ ہے

عمران نیازی ہر روز مہنگائی کی بجلی عوام پر گراتے ہیں، پٹرول بم گرانے کی تیار ی ہے

تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عوام کو اس ظالم حکومت سے نجات دلائیں گے

غریب دشمن حکومت ہر روز مہنگائی کا حکم جاری کرتی ہے

اب عوام کی طرف سے ان پر عدم اعتماد کا حکم جاری کرنے کا وقت آگیا ہے

یہ حکومت صرف مہنگائی کی تبدیلی لائی، ہرروز اشیاءکی قیمت تبدیل ہوجاتی ہے