پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پارٹی قائد محمد نوازشریف سے رابطہ

شہبازشریف کی پارٹی قائد محمد نوازشریف سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو

سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا

شہبازشریف نے پی پی پی قیادت سے ہونے والی مشاورت پر محمد نوازشریف کو اعتماد میں لیا اور مشاورت کی

نوازشریف سے مشاورت کے بعد شہبازشریف نے پیر کے دن 7 فروری کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلالیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سی ای سی کا اہم اجلاس بروز پیر 7 فروری کو منعقد کیاجائے گا

شہبازشریف کی ٹیلی فون پر مولانا فضل الرحمن سے بھی گفتگو

شہبازشریف نے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ہونے والی بات چیت سے پی ڈی ایم سربراہ کو آگاہ کیا

شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کو بتایا کہ آنے والے دنوں میں بالمشافہ ملاقات میں بھی انہیں اعتماد میں لیں گے

دونوں قائدین کی بات چیت کی روشنی میں پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

پی ڈی ایم اجلاس بلانے کے لئے تاریخ کا اعلان مشاورت سے کیاجائے گا

مریم اورنگزیب ترجمان مسلم لیگ ن