‎مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان

‎قرضہ لینے پہ خودکشی کرنے والے نے ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے

‎پاکستان کی تاریخ میں لئے گئے کل قرض کا 70 فیصد عمران صاحب نے اپنے ساڑھے تین سال کی مدت میں ملک پر مسلط کر دیا ہے

‎عمران صاحب نے ہر پاکستانی بچے، بوڑھے، نوجوان، خواتین کو مقروض بنا دیا ہے

‎عمران صاحب کی وجہ سے 58 ہزار سے بڑھ کر آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 79 ہزار روپے سے زیادہ کا مقروض ہو چکا ہے

‎عمران صاحب کے مسلط ہونے کے تین سال کے عرصے میں ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا

‎دو کڑوڑ بیس لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیئے گئے ہیں، جس میں سے ایک کڑوڑ چالیس لاکھ بچے ہیں

‎ساڑھے تین سال میں عوام کو غریب اور مقروض کر دیا ہے

‎وزیر خزانہ نے بڑی خوشی سے پاکستان کے مزید ایک ارب ڈالر مقروض ہونے کا اعلان کیا

‎عمران صاحب پر نظر رکھی جائے، آئی ایم ایف سے قرض لینے پر خودکشی ہی نہ کرلیں؟

‎دنیا بھر میں پاکستان کو مقروض بنایا جا رہا ہے

‎ سوال یہ ہے کہ عمران صاحب نے قوم پر جو قرض لادا ہے، یہ کون ادا کرے گا؟

‎عمران صاحب کے اس قومی جرم کی ادائیگی پاکستان کے نوجوان اور آنے والی نسلوں کو کرنی پڑے گی

‎اپوزیشن میں قرض کے خلاف بولنے والے عمران صاحب نے حکومت میں آنے کے بعد پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ملک کو مقروض کر دیا

‎ساڑھے تین سال میں صاحب نے ملک اور عوام کو صرف مقروض کیا ہے

‎قرض لینے کا عمران صاحب کا تاریخی ریکارڈ پاکستان کے لئے خطرناک ہے

‎ساڑھے تین چار سال میں پاکستان سب سے زیادہ مقروض ہوگیا لیکن عمران خان کا بنی گالہ کا محل ریگولرائز ہوگیا

‎پاکستان کی فی کس آمدن کم ہوگئی لیکن تین سال میں عمران صاحب کی آمدن 90 فیصد بڑھ گئی

‎ تین سال میں عمران صاحب کو تو سب کچھ نیا مل گیا لیکن عوام کو قرض، بھوک، بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کیا ملا ؟