پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا شوکت خانم کے خیراتی پیسے کو سیاسی فنڈ میں بدلنے کے خوفناک انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ سامنے لانے اور الیکشن کمیشن سے مقدمے کی کارروائی لائیو دکھانے کا مطالبہ

عمران صاحب کی جعلسازی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا
شوکت خانم کے ڈونرز کو پی ٹی آئی ڈونر ظاہر کرکے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں شامل کرنا خوفناک انکشاف ہے
35 فیصد ڈونرز نے پی ٹی آئی کو چندہ نہیں دیا تھا لیکن جعلسازی کر کے ان کو پارٹی فنڈنگ کے ناموں کی فہرست کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے
عمران صاحب نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا جرم کیا ہے
عمران صاحب نے شوکت خانم کے لئے دئیے جانے والے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کر جرم کیا،ہے
شوکت خانم کے ڈونرز کا اعتراض سنگین معاملہ ہے کہ ان کے چندے کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا
الیکشن کمشن اس مجرمانہ انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر س±نے اور کاروائی لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائے
فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز اِس لئے چھپائے جا رہے ہیں کہ خیرات کے پیسے کو سیاسی فنڈ میں تبدیل کیا گیا ہے
عمران صاحب کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیرملکی غیرقانونی سرمائے کی تفصیل خفیہ رکھی جا رہی ہے
الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق اسٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے
الیکشن کمشن کا پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کرنے کے باوجود 8 والیمز کو چھپایا جا رہاہے
عمران صاحب نے پارٹی ملازمین کے نجی اکاونٹس میں بھاری رقوم منگوائی ہیں، ان کا ریکارڈ بھی ابھی تک سامنے نہیں آیا
عمران صاحب کے برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فن لینڈ سمیت غیرملکی بینکوں میں اکاو¿نٹس کی تفصیل بھی ابھی آنا باقی ہے
الیکشن کمشن روزانہ بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے، 7 سال سے زیرالتوا مسئلے پر قانون اور انصاف کے تقاضے بلا تاخیر پورے کئے جائیں

اسلام آباد ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شوکت خانم ہسپتال کے خیراتی پیسے کو سیاسی فنڈ میں بدلنے کے خوفناک انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ سامنے لانے اور الیکشن کمیشن سے مقدمے کی کارروائی لائیو دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کی جعلسازی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈونرز کو پی ٹی آئی ڈونر ظاہر کرکے فارن فنڈنگ کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں شامل کرنا خوفناک انکشاف ہے۔ 35 فیصد ڈونرز نے پی ٹی آئی کو چندہ نہیں دیا تھا لیکن جعلسازی کر کے ان کو پارٹی فنڈنگ کے ناموں کی فہرست کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا جرم کیا ہے ۔ عمران صاحب نے شوکت خانم کے لئے دئیے جانے والے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کر سنگین جرم کیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ شوکت خانم کے ڈونرز کا اعتراض سنگین معاملہ ہے کہ ان کے چندے کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا۔ الیکشن کمشن اس مجرمانہ انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر س±نے اور کاروائی لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائے۔ مریم اورنگزیب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز اِس لئے چھپائے جا رہے ہیں کہ خیرات کے پیسے کو سیاسی فنڈ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ عمران صاحب کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیرملکی غیرقانونی سرمائے کی تفصیل خفیہ رکھی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق اسٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے ۔ الیکشن کمشن کا پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کرنے کے باوجود 8 والیمز کو چھپایا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے پارٹی ملازمین کے نجی اکاو¿نٹس میں بھاری رقوم منگوائی ہیں، ان کا ریکارڈ بھی ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ عمران صاحب کے برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فن لینڈ سمیت غیرملکی بینکوں میں اکاو¿نٹس کی تفصیل بھی ابھی آنا باقی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمشن روزانہ بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے، 7 سال سے زیرالتوا مسئلے پر قانون اور انصاف کے تقاضےبلا تاخیر پورے کئے جائیں۔
٭٭٭٭٭٭