عمران صاحب قوم کے ساتھ پھر ٹویٹ کے ڈرامے
مالی سال 2018 میں جی ڈی پی گروتھ 6.1 تھی ، آپ نے منفی اور اب 5.57 پے ٹویٹ نہیں نالائقی کا ماتم کرنا چاہئیے
ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور غربت سے عوام مر رہی ہے اور آپ بے شرمی اور ڈھٹائی سے ٹویٹ کر رہے ہیں
ملکی تاریخ کے بلند ترین پچاس ارب کے قرضے لینے پہ بھی ٹویٹ کر دیتے
تین سال میں ساٹھ لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے پہ بھی ٹویٹ کر دیتے
تین سال میں دو کڑوڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر کے نیچے دھکیل دینے کا بھی ٹویٹ کر دیتے
تاریخی مالیاتی خسارہ 4400 ارب پہ پہنچ رہا ہے اُس کا بھی ٹویٹ کر دیتے
مہنگائی 22 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، اس کا ٹویٹ بھی کردیتے؟
مہنگائی کی بدترین سطح، بجلی گیس اور دوائی کے نرخ بھی ٹویٹ کردیتے عمران صاحب
تین سال میں پٹرول کی قیمت میں 55 روپے زائد کا اضافہ ہوا، اس پر بھی ایک ٹویٹ کر دیتے
بلند ترین ملکی تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر پہ پہنچ گیا ہے اُس کا بھی ٹویٹ کر دیتے
تین سال میں ڈالر کی قیمت 123 سے 184 روپے پر لیجانے کے کارنامے کا بھی کوئی ذکر کردیتے ؟
ملک میں یوریا کھاد کے لئے دھکے کھاتے کسانوں کی پرسان حالی کا بھی کوئی اعلان کرتے؟
DAP کی قیمت ساڑھے تین سالوں میں 2400 سے 9700 ہوگئی اِس پہ بھی ٹویٹ کر دیتے
یوریا 1200 سے 2800 لینے کے لئے کسانوں کو جو دھکے پڑھ رہے ہیں اُس کا بھی ٹویٹ کر دیتے
40 ارب وفاق اور ڈیڈھ ارب خیبر پختونخوا میں کووڈ فنڈ سے چوری کرنے کے بعد آج کی اپنے مافیا کو مبارکباد ہی بنتی ہی
چینی میں 550 ارب ، آٹے میں 1200 ارب دوائی میں 600 ارب اور بی آر ٹی میں 75 ارب کی چوری کا بھی ٹویٹ کرتے
بجلی اور گیس میں 500 ارب کے عوام کے جیب پہ ڈاکے کی بھی ٹویٹ کرتے
بچوں کے دودھ اور کھانے پینے کی بنیادی اشیاءپر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح کرنے کا کارنامہ بھی بیان کردیتے؟
عمران صاحب اور ان کے مافیاز کی آمدن بڑھ گئی ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ پوری قوم کی آمدن بڑھ گئی ہے