پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا سیاحوں کے اب بھی مری میں پھنسے ہونے پر شدید اظہار تشویش

مری سانحہ کے بعد یہ ثابت ہو گیا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں

مری سانحہ اِس بات کا ثبوت ہے کہ ملک پہ صرف نالائقی ، نااہلی ، بے حسی اور ظلم مسلط ہے

سانحہ مری سے متعلق حکومت سچائی اوراصل حقائق بتائے تاکہ اس کے مطابق حکمت عملی بنائی جاسکے

حکومت بیانات کے بجائے مری اور دیگر علاقوں میں پھنسے عوام کو نکالنے کے لئے موثر اقدامات کرے

ہزاروں گاڑیوں کے اب بھی پھنسے ہونے کی اطلاعات پر شدید تشویش ہے، عوام پریشان ہیں

پھنسے سیاحوں کے خاندان مضطرب اور پریشان ہیں، ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات میں یکجائی لائی جائے

پھنسے مسافروں کی رہائش اور خوراک کے انتظامات کے علاوہ محفوظ گھروں کو واپسی یقینی بنائی جائے

مری میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنے والے مقامی نیک دل افراد کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

حکومت بیان بازی اور عوام کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنی آئینی، قانونی اور انتظامی ذمہ داریوں کو پورا کرے

معصوم بچوں سمیت دیگر وفات پانے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے، یہ واقعہ ہمارے دل زخمی کرگیا ہے

بروقت اقدامات ہوجاتے اور انتظامی سوجھ بوجھ سے کام لیا جاتا تو اتنابڑا حادثہ نہ ہوتا ، بے حد افسوس ہے

فوج اور رینجرز کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن لائق تحسین ہے